جیسے جیسے  دنیا میں، مہاجرین کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح ان کی امداد کی ضروریات بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور ان کی نوعیت بھی مسلسل بدلتی جا رہی ہے۔

بتدائ مدد کی تنظیم کی حیثیت سے،     CESRT مسلسل کو‎‎شش کرتی ہے کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کی تمام ضروریات فوری طور پر پوری کرے۔ لیکن ان کی ضروریات ہر ہفتے بدلتی رہتی ہیں- لہٰذا ہمیں اپنا کام انتہائی جانفشانی سے پڑتا  ہمارے پاس مناسب  سہولیات موجود ہوں – 

اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوۓ ہمارے احاطے  میں موجود سہولیات CESRT کی ریڑھ کی ہڈّی کا کام کرتی ہیں- ہمارے عارضی رضاکار اسی احاطے  میں اپنا زیادہ تر وقت صرف کرتے ہیں اور ہماری تمام تر جانفشانی کا سہرا ان ہی کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے-  ہمارے احاطے میں آنے والے گزشتہ رضاکاروں کے کام کو جاری رکھا جاتا ہے جن کو مسلسل بہتر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے- اگرچہ وہ بہت سے کام کرتے ہیں لیکن ان میں سے  ایک کپڑوں کوسلیقے  سے علیحدہ کرنا، ہے جس کی وجہ سے جزیرے پس آنے والے نۓ مہمانوں کو صحیح طریقے سے کپڑے تقسیم کیے جاتے ہیں-

ہمارے احاطے میں ہر نیا دن مختلف ہوتا ہے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پے کام کی نوعیت بدلتی رہتی ہے- اگر   اچانک زیادہ  کام ہو تو ہمارے رضاکار دوپہر میں وائل  میں بچّوں کے لئے کھیل تیّا ر کرتے ہیں ، یا پھر وہ مختلف زبانوں کے مرکز میں کسی تحقیق میں مصروف ہوتے ہیں- اور اسی سب کے بیچ میں کہیں نہ کہیں سے کوئی بہت ضروری کام آن پڑتا ہے جیسے کہ کپڑوں کی نئی کھیپ کو سمبھالنا،  یا جزیرے کی خواتین کی صحت کے لئے ڈبّے بنانا  ، یا ان کے گھروں میں  راشن  کی تقسیم کے ڈبّے   تیار کرنا اور یا پھر عطیات کے ڈبّوں میں سے چیزیں علیحدہ کرنا وغیرہ. ہمارے احاطے میں کام ہماری تنظیم کے کام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے- لوگوں کی طرف سے دے گئے عطیات کے ڈبّوں اور ان کی تقسیم ایک انتھک محنت کا کام ہے ، لیکن یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہم اپنا کام ٹھیک کر رہے ہیں-